مریم نواز کا شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح

May 05, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میٹرو بس پر سفر کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔

انہوں نے لیڈیز کے لیے قائم کاؤنٹر کا دورہ کیا اور کاؤنٹر اسٹاف سے بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، مریم نواز نے نئے میٹرو بس سروس اسٹیشن کو سراہا اور مزید بہتری کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں بھی لارہے ہیں۔