اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

May 05, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس سماعت کےلیے سپریم کورٹ میں مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 7 مئی کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

ازخود نوٹس کیس کے ساتھ ہی اس معاملے پر 15 درخواستوں کی سماعت بھی ہوگی۔