نیو کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا

May 05, 2024

فوٹو فائل

نیو کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے انجیکشن لگانے والے شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کا بتانا ہے کہ اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔

نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں ڈیڑھ سال کا ارباب مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ میں ملوث ذیشان نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔

بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی مگر لواحقین نے پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی سے انکار کیا۔

پولیس کے مطابق لواحقین بچے کی لاش لیکر اسپتال سے روانہ ہوگئے۔