قرض لیکر گندم اگانے والے کسان اونے پونے فصل بیچ رہے ہیں

May 06, 2024

لاہور(ٹی وی رپورٹ)قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر اونے پونے بیچنے پر مجبور ہوگئے۔

آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی ہے جو کہ کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

وفاقی حکومت نےگندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی ہے جب کہ آٹا ملوں نے 2800 سے 3300 روپے فی من میں خریدنا شروع کردی ہے۔ سستا ہونے کے باوجود آٹا ملیں تین ماہ بعد کی ادائیگیوں پر گندم خرید رہی ہیں، ٹرک کے ٹرک گندم اتارے جارہے ہیں۔