کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور کارنامہ

May 06, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی جس کی بلندی 8485میٹر ہے۔نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی مکالو سر کر کے تاریخی سنگ میل حاصل کیا، نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8ہزار میٹر کی 11چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ نائلہ کیانی یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں، واضح رہے نائلہ کیانی کا تعلق گوجرخان سے ہے، انھوں نے امارات سے ایرو سپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے کچھ عرصے اس شعبے میں بھی کام کیا تھا تاہم اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جہاں اس وقت وہ ہیکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔