2 طالبان دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

May 06, 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی سےمقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہل کاروں پر فائرنگ کی اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث تھے جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا،ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے ناموں سے ہوئی،ان سے دھماکا خیز موا اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔