نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل آج، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کل حلف اٹھائیں گے

May 06, 2024

کوئٹہ،لاہور(نمائندہ جنگ ،نمائندہ خصوصی) نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، تقریب حلف برداری آج صبح 11بجے گورنر ہاوس میں ہوگی ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ان سے حلف لیں گے ۔نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کل حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ان سے حلف لیں گے ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن عمرہ ادا ئیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں ان کی جگہ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔