بے ہوش خاتو ن کوجناح ہسپتال کی ایمرجنسی سے نکال دیا گیا،ویڈیو وائرل

May 06, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی بے ہو ش خاتون کو ایمرجنسی سے نکال دیا میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ1122کی گاڑی پتوکی سے دو بچوں سمیت زخمی خاتون کو جناح ہسپتال لیکر آئی ہے اور وڈیو میں انہیں فوری واپس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ درخواست کرنے کے باوجود اس کاعلاج کرنے سے انکارکردیاگیا، خاتون کو ر جنرل ہسپتال لیجایا گیا جب اس حوالے سے ریسکیو 1122کے ترجمان فاروق احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔