اسرائیلی اہلکاروں کا الجزیرہ کے دفاتر پر دھاوا، اسرائیل میں نشریات زبردستی بند کروادی

May 06, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ کی مسلسل کوریج کے بعد اسرائیل میں سکیورٹی اہلکاروں نے الجزیرہ کی نشریات کو زبردستی بند کروادیا ہے، اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے الجزیرہ کے دفاتر پر دھاوا بول کر قطری ٹی وی کے دفاتر میں موجود سامان اور آلات کو اپنے قبضےمیں لے لیا ، اسرائیلی کابینہ نے بھی الجزیرہ کو بند کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ دریں اثناء یورپی کونسل آن فارن ریلیشنز (ای سی ایف آر) کے شریک چیئرمین کارل بلڈٹ نے بتایا کہ الجزیرہ پوری جنگ کے دوران غزہ کے اندر سے رپورٹنگ کرتا رہا ہے، جس سے دنیا کو اسرائیل کی جنگ کے پریشان کن حقائق دکھائے جا رہے ہیں۔"آپ [اسرائیل کی] پالیسیوں سے اتفاق یا اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن یہ بہادر صحافت رہی ہے،" سابق سویڈش وزیر اعظم نے پر ایک پوسٹ میں لکھا۔"اس کے نتیجے میں اب اسرائیلی حکومت نے ان پر پابندی لگا دی ہے۔