حیدرآباد، ایم نائن پر وین اور ٹرک میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق

May 06, 2024

فائل فوٹو

حیدرآباد کے قریب ایم نائن پر وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث 3 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ایم نائن پر لونی کوٹ کے مقام پر پیش آیا، تمام زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔