فرانسیسی نانبائیوں نے اطالوی نانبائیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

May 06, 2024

فوٹو بشکریہ ایجنسی رائٹرز

فرانس میں نانبائیوں نے دنیا کی سب سے طویل ترین روٹی تیار کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، فرانسیسی نانبائیوں نے اتوار کو پیرس کے نواحی علاقے سوریسنس میں 140.5 میٹر یعنی461 فٹ لمبا بیگیٹ تیار کرکےایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس’بیگیٹ‘ کا کچھ حصّہ فرانسیسی عوام کو چکھایا گیا اور باقی بے گھر لوگوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، فرانس میں بنائے گئے اس نئے ریکارڈ نے اس سے قبل 2019ء میں اطالوی شہر کومو میں بنائے گئے 132.62 میٹر یعنی 435 فٹ کے’بیگیٹ‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔