ٹھٹہ: چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو جرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ

May 06, 2024

فائل فوٹو

ٹھٹہ میں بااثر افراد نے چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو جرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آمری اسٹاپ کی رہائشی دو بچیاں ماں کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئی۔

سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینے اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

لڑکیوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ابھی زیرِ تعلیم ہیں اور اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد وڈیرہ اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بچیوں کے چچا ممتاز میرجت نے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد بااثر افراد نے دونوں بچیوں کی شادی لڑکی کے بھائیوں سے کرانے کا حکم سنایا تھا۔