کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ، ماہرین کا احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ

May 06, 2024

کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ--- فائل فوٹو

شدید گرمی کے باعث کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین صحت نے کراچی کےشہریوں کو گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

جناح اسپتال سے وابستہایمرجنسی کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہگرمی آتے ہی گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایمرجنسی میں روز گیسٹرو کے 60 سے 70 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔ کھانے سے پہلے ہاتھوں کو لازمی دھویا جائے جبکہ ہلکی، متوازن غذا اور پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔