الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاء ونگ کو بھیج دیا، ذرائع

May 06, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کو بھیج دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کو بھیج دیا، لاء ونگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی اور مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔