لارجر بینچ ہی عبوری حکم دیتا تو مناسب ہوتا، اعظم نذیر تارڑ

May 06, 2024

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم جاری کرتا تو مناسب ہوتا۔

سپریم کورتکے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت 5 رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں امتناع کے حکم سے گریز کیا جانا چاہیے تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم جاری کرتا، امید ہےحتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نا اہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔