کوئٹہ: صدر زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء کی ملاقات

May 06, 2024


صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر صوبائی وزراء نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، میر ظہور بلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران موجود تھے۔

میر سلیم کھوسہ، فیصل جمالی، علی حسن زہری، قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور رکن صوبائی اسمبلی و سینئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نواب ثناءاﷲ زہری بھی ملاقات میں شریک تھے۔