کراچی: شیرشاہ میں شادی کے گھر میں چوری کا مقدمہ درج

May 06, 2024


کراچی کے علاقے شیر شاہ میں شادی کے گھر میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیر شاہ تھانے میں درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق چور شادی کے گھر سے 3 دلہنوں کے جہیز کا سونا چوری کرکے لے گئے ہیں۔

شادی کے گھر میں گزشتہ روز چوری کی واردات ہوئی تھی، مدعی مقدمہ کے مطابق 4 مئی کو ولیمے کے روز ہی چور 3 دلہنوں کے جہیز میں آیا سونا چوری کرکے لے گئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق چور سونے کے ساتھ الماریوں میں موجود 17 لاکھ روپے بھی لے اڑے۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاندان کے افرد دعوت ولیمہ میں شرکت کےلیے گئے ہوئے تھے، واپس آئے تو چوری کا علم ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق واردات میں گھر سے واقفیت رکھنے والے ملوث ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔