سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان، ذرائع

May 06, 2024

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔

ادھر حکومتی ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔