پی ٹی آئی قیادت سے ملنے والے امریکی سفیر سے جیو نیوز کے سوال

May 06, 2024

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات پر تبصرہ سے گریز کیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد امریکی سفیر سے جیو نیوز نے سوالات کیے، جن کا انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

ڈونلڈ بلوم سے استفسار کیا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت سے آپ کی ملاقات کیسی رہی؟ کیا فوجی اڈوں سے متعلق کوئی بات ہوئی؟

امریکی سفیر سے پوچھا گیا کہ دوران ملاقات بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلقہ امور پر کوئی بات چیت ہوئی؟

ڈونلڈ بلوم نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔