وزیر خزانہ کی نائب صدر عالمی بینک برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات

May 07, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نائب صدر عالمی بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے ملاقات کی اور حکومت کے ترجیحی اصلاحاتی شعبوں کا خاکہ پیش کیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مارٹن رائزر بھی موجود تھے، وزیر خزانہ نے ان کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، مارٹن رائزر نے اقتصادی اصلاحات کے لیے پاکستان کے عزم کو تسلیم کیا۔

اس موقع پر عالمی بینک نے تکنیکی و مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہنے کا اعادہ کیا۔

مارٹن رائزر نے کہا کہ عالمی بینک توانائی شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں مدد فراہم کرے گا، عالمی بینک برآمدات کے فروغ، مائیکرو فنانس میں بھی مدد فرام کرے گا۔