غزہ میں اسرائیلی مظالم، مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیل گیا

May 07, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی جامعات و کالجوں میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج، بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی اور عراق کی جامعہ بغداد کے طلبہ بھی غزہ حامی احتجاج کا حصہ بن گئے ۔کینیڈا میں بھی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کا کیمپ لگا کر احتجاج جاری ہے اور مشی گن یونیورسٹی میں طلبہ نے گریجویشن تقریب کو بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل کردیا۔جبکہ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاج کا سلسلہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں تک بھی پہنچ چکا ہے۔