پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، فاروق عبداللّٰہ کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل

May 07, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللّٰہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل کے آغاز میں دارجلنگ میں ایک ریلی سے خطاب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر بھارت کے ساتھ ضم ہو جائے گا۔