یوکرین جنگ میں نہ فریق نہ شریک ہیں، شی جنگ پنگ کا پانچ سال بعد یورپ کا پہلا دورہ

May 07, 2024

پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں چین “نہ تو فریق ہے اور نہ ہی شریک ہے ،یہ بات انہوں پیرس میں فرانسیسی صدرایمانوئل میکروں اور یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وان ڈیر لین سے ملاقات میں کہی ۔چینی صدر نے چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو چینی خارجہ پالیسی کی ترجیح قرار دیا۔