لبنان اور عراق کی مزاحمتی تحریکوں کے اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر حملے

May 07, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور عراق میں اسلامی مزاحمت نےگزشتہ روزاسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،حزب اللہ نے شام کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ بیس پر70تیوشا راکٹ داغے ،جبکہ عراق میں اسلامی مزاحمت نے ڈرون کے ذریعے مقبوضہ سرزمین ایلات میں ام الرشرش کے ایک فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ،گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمتی جنگجو دشمن کے مضبوط ٹھکانوں پر حملے جاری رکھیں گے۔