مشن ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی

May 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشن ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کی روانگی سے چند گھنٹے قبل لاہور میں ورلڈ کپ کی جرسی (کٹ) کی رونمائی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔ پیر کی شام پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب کے موقع پرپی سی بی افسران اور کپتان بابراعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ٹی نئی کٹ زیب تن کئے ہوئے تقریب میں موجود تھے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایک لاکھ ڈالرز کا انعام پی سی بی کی جانب سے کیا گیا ہے کھلاڑیوں کیلئے اور بہت کچھ کریں گے۔ پاک بھارت میچ دیکھنے نیویارک جاؤں گا ۔