جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

May 07, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، جیکب آباد میں پارہ 46جب کہ موہنجو دہڑو اور دادو میں45ڈگری سینٹی ریکارڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔