مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کیخلاف درخواست، فوری سماعت کی استدعا منظور

May 07, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مئیر کراچی کے براہ راست انتخاب کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مئیر کراچی کے براہ راست انتخاب کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کارروائی کے بغیر کیس ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب مئیر کراچی کے انتخاب کے خلاف کیس کی اگلی تاریخ اکتوبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت جلد کی جائے۔