راء کے دو انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

May 07, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے انڈیا کی خفیہ ایجنسی راء سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ضلع کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں کی تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ دو انتہائی ہائی پروفائل دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان سے تخریب کاری کا سامان دو ہینڈ گرنیڈ، ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔گرفتار دہشت گرد ملزمان کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہی۔