حافظ آباد: ڈاکٹر نے رقم نہ ملنے پر ڈیلیوری کیلئے آئی خاتون کو مبینہ طور پر گردہ کاٹ کر مار ڈالا

May 07, 2024

—فائل فوٹو

حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

حافظ آبادپولیس کے مطابق ڈاکٹر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم چاروں ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال لایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹر نے 25 ہزار روپے لے کر مزید 25 ہزار کا مطالبہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مزید رقم نہ دینے پر مذکورہ ڈاکٹر اور ورثاء میں تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹر نے مشتعل ہو کر خاتون کے گردے کو بلیڈ سے کاٹ دیا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گردے کے زخم سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔