کراچی: آج نویں کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ آؤٹ

May 07, 2024

—فائل فوٹو

کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانات میں آج نویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے آؤٹ ہو کر وائرل ہو گیا۔

آج امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ فی الحال کنفرم نہیں کر سکتے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا پرچہ اصلی ہے یا نقلی۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔

ناظمِ امتحانات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کے کمپیوٹر اسٹیڈیز سائنس گروپ کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لیے جائیں گے۔