وزیرِ داخلہ کا اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

May 07, 2024

فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کرنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی جاری رکھی جائے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔