کراچی: صفورا چورنگی کے قریب ڈرائیورز اور علاقہ مکینوں کا ڈکیتی پر احتجاج

May 07, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں ملیر لنک روڈ صفورا چورنگی کے قریب ڈرائیورز اور علاقہ مکینوں نے ڈکیتی پر احتجاج کیا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کے مطابق فروٹ منڈی کی گاڑی کو آج صبح لوٹا گیا تھا، احتجاج کے باعث صفورا چورنگی اور اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سپر ہائی وے سے آنے والے ٹریفک کو سعدی ٹاؤن کی طرف بھیجا جا رہا ہے، ملیر ہالٹ سے آنے والے ٹریفک کو صفورا چورنگی کی طرف متبادل راستہ دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات ہو رہےہیں تاکہ انہیں منتشر کر کے سڑکیں کھولی جاسکیں۔