پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ

May 07, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

شہرِ قائد میں پبلک ٹرانزٹ سسٹم میں قابل ذکر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور حال ہی میںپیپلز بس سروس نے شہریوں کی آسانی کے لیے اسمارٹ کارڈ پر مبنی خودکار کرایہ وصولی کا نظام نافذ کیا ہے۔

پیپلز بس سروس کی جانب سے 5 مئی 2024ء کو اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

پیپلز بس سروس اسمارٹ کارڈ سسٹم

اس سسٹم کے تحت تمام مسافر ایک کارڈ کے ذریعے سے اپنے کرایوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔

یہ اقدام سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مؤثر، محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے رواں رکھنے کے مقصد سے اُٹھایا گیا ہے۔

فی الحال، اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز دوپیپلز بس سروس اہم راستوں پر ہوا ہے جس میں روٹ 1 (ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور) اور روٹ 9 (گلشن حدید سے ٹاور ) شامل ہیں جبکہ مزید راستوں میں اسمارٹ کارڈ سسٹم کی توسیع 90 دنوں میں ہوگی۔

پیپلز بس سروس اسمارٹ کارڈ کہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

اسمارٹ کارڈ پیپلز بس سروس کے اسٹاپس پر واقع مخصوص کسٹمر سروس سینٹرز جا کر بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کسٹمر سروس سینٹرز پر بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے جیز کیش، ایزی پیسہ یا کسی بھی بینک اکاؤنٹ کا انتخاب کریں جس کے بعد اسمارٹ کارڈ کو استعمال کرنے کے لیے ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔

اسمارٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پیپلز بس سروس کی پیلپ لائن 080007682 پر رابطہ کریں۔

اس حوالے سے تفصیلی رہنمائی پیپلزبس سروس کی موبائل ایپلیکیشن پر بھی دستیاب ہے۔