امریکی سفیر سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے سوال پر شیر افضل مروت نے کیا کہا؟

May 07, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ امریکی سفیر سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی کیا کہیں گے؟

شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقات سے متعلق مجھے معلوم نہیں، پارٹی چیئرمین ہی ملے تھے۔

صحافی نے سوال کیا کہ خواجہ آصف سے آپ کی ملاقات ایک ایشو بنی ہوئی ہے؟

شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ میرے لیے تمام ایشوز بنائے گئے ہیں، بناتے رہیں۔