گندم درآمد اسکینڈل نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل ہونے کا امکان، ذرائع

May 07, 2024

ایک ارب ڈالر سے زائد کے گندم درآمد اسکینڈل کا معاملہ کل تک قومی احتساب بیورو (نیب) یا فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوائے جانے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پر نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ ہوگا۔

کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔

نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگراں حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔