• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ اجلاس میں گندم اسکینڈل سے متعلق کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم اسکینڈل سے متعلق کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

اجلاس میں گندم اسکینڈل سے متعلق قائم کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال ہوا، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق اور 7 نکاتی ایجنڈا بھی زیرِ غور آیا۔

ایجنڈے میں نجی ایئر لائن کو غیر ملکی پروازوں کو اجازت دینے، کمبوڈیا سے تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے کی منظوری بھی شامل تھی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپیشل ایجوکیشن کی وزارتِ انسانی حقوق سے وزارتِ تعلیم کو منتقلی بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ اور آئر لینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور بلوچستان میں حساس اداروں کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرِغور آیا۔

وزارتِ مذہبی امور اور سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور میں معاہدے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا۔

قومی خبریں سے مزید