بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا مینٹی ننس کاسٹ بھی صارفین پر ڈالنے کا فیصلہ

May 07, 2024


بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے مینٹی ننس کے پونے 6 ارب روپے صارفین پر ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست ڈال دی ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسیٹی چارجز کے 31 ارب 34 کروڑ روپے وصولنے کی درخواست بھی نیپرا کو ارسال کردی ہے۔

نیپرا 51 ارب 88 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کےلیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست 17 مئی کو سنے گا، جو بھی فیصلہ ہوا اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔