تربت: سابق صوبائی وزیر احسان شاہ کے گھر پر دستی بم دھماکا

May 07, 2024

علامتی فوٹو

بلوچستان کے شہر تربت میں سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ کے گھر پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے صحن میں کھڑی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔