پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری‘ ملک ریاض کی خدمات عالمی سطح پر مسلمہ

May 08, 2024

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی ترقیاتی بصیرت کی عالمی سطح پر پذیرائی جاری ہے۔ سماجی بہبود کی اپنی موثر کوششوں کیلئے عالمی سطح پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے‘ اس سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو رہا ہے۔بانی بحریہ ٹاؤن کا جدت آمیز انداز معاشرے کے نئے معیارات کا تعین کر رہا ہے غیرملکی جریدے سی ای او ویکلی کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی جدت پسندی‘ بصیرت انگیز خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ’’اپنے کیریئر کے کئی سالوں میں ملک ریاض ملک کے شہری ڈھانچے کو ازسرنو تشکیل دے رہے ہیں‘ اور معیار زندگی کو ازسرنو تبدیل کر رہے ہیں‘‘۔ یہ رپورٹ ملک ریاض کے انقلابی انداز کو اجاگر کرتی ہے جس میں شہری ڈھانچے کو ازنو تشکیل دینے اور معیار زندگی کو ازسرنو تبدیل کرنے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ذریعے ملک ریاض نے جدید تصورات جیسے مربوط کمیونٹیز اور خود مختار یوٹیلیٹیز متعارف کرائے جس سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے معیارات مرتب ہوئے۔ سی ای او ویکلی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن اس امر کی ایک زندہ مثال ہے۔