پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا کل سے آغاز

May 08, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اےکے قبل از حج آپریشن کا آغاز کل جمعرات9مئی سے ہوگا جو کہ10جون تک جاری رہے گا۔ قومی ایئر لائن 34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی، 19 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیوٹ حجاج قومی ایئر لائن کے ذریعے سفر کریں گے۔ رواں سال قومی ایئر لائن کراچی ، سمیت پاکستان کے 8شہروں بشمول اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، ملتان ، کوئٹہ ، سیالکوٹ اور سکھر سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔