جاپان، طلباء کے یونیورسٹیز سے غائب پر جاپانی زبان سیکھنے کیلئے ویزوں کا اجرأ مزید سخت

May 08, 2024

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان میں جاپانی زبان سیکھنے کے لئے آنے والے سولہ سو طلبہ و طالبات کے یونیورسٹیوں سے غائب ہونے کے واقعات کے بعد جاپانی حکومت نے جاپانی زبان سیکھنے کے لیے تعلیمی ویزوں کے اجراء میں مزید سختی کردی ہے ، جو اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں غیر ملکی طلباہ کو جاپان میں داخلہ فراہم کریں گی ان پر لازم ہوگا کہ وہ جاپان آنے والے طلباء کو مکمل ریکارڈ رکھیں اور جاپانی زبان کا کورس مکمل ہونے کے بعد یہ ادارے اس بات کو ممکن بنائیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد غیر ملکی طلباء واپس اپنے اپنے ممالک جائیں اور جاپان میں غیر قانونی قیام پذیر نہ ہوں ، نئے قانون کے مطابق جاپانی حکومت جاپانی زبان سکھانے والے اداروں کی سخت جانج پڑتال کرے گی کہ آیا یہ ادارے جاپانی زبان سکھانے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں اور غیر معیاری اداروں کے لیے غیر ملکی طلبا ہ کو جاپان کے ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔