انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

May 08, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے مطابق ملزم ریحان الدین ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا۔ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور شکایت کنندہ سے آسٹریلین ویزے کی آڑ میں 30 لاکھ روپے بٹورے۔