اسٹاک مارکیٹ، افواہوں کے باعث منفی رحجان، 3 پوائنٹس کم

May 08, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منفی خبروں اور افواہوں کے باعث اچانک فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں منفی رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 3 پوائنٹس کی کمی،53.05 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 36 ارب 33 کروڑ 38 لاکھ روپے کم ہو گئی تاہم کاروباری حجم 7.51 فیصد زیادہ رہا۔