ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ

May 08, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیل میں ہزاروں شہریوں نے ریلیاں نکالیں اوروزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت سے جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر اتفاق کرنے کا مطالبہ کیا ، جسے حماس نے پیر کو قبول کر لیا تھا۔مظاہرین تل ابیب میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے، جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کم از کم 100 مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا،انہوں نے بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، تحریر تھا۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہر رفح اورکراسنگ کو نشانہ بنانے کی کارروائی یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،کے خدشات کے تحت اسرائیل کے متعدد شہروں میں مظاہرے ہوئے۔