آن لائن فراڈ سے ماہانہ لاکھوں کمانے والا شخص

May 08, 2024

ـــ فائل فوٹو

چین کے صوبہ زی جیانگ میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے ہزاروں اسمارٹ فونز کے استعمال سے ویورشپ میں اضافہ کرکے بھاری رقم کمائی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس نئے فراڈ کی مدد سے اس شخص نے صرف چند مہینوں میں 30 لاکھ یوآن یعنی چار لاکھ پندرہ ہزار ڈالرز کمائے۔

جیسے ہی حکام کو اس اسکینڈل کے بارے میں اطلاع ملی تو انہوں نے اس شخص کو گرفتار کرلیا اور اس پر50 ہزار یوآن یعنی 7 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ15 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

اس شخص کی شناخت وانگ کے نام سے ہوئی جس نے 2022ء میں برشنگ کا تجربہ کرنے کے بعد آن لائن اسکیمنگ شروع کی۔

برشنگ انٹرنیٹ پر حقیقی سرگرمیوں کو جھوٹا ثابت کرنے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ایک عمل ہے۔

یہ طریقہ کار زیادہ تر ای کامرس کے کاروبار میں جعلی آرڈرز کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

وانگ نے 4 ہزار 600 اسمارٹ فونز خریدے اور ایک مخصوص سافٹ ویئر انسٹال کیا جس کی مدد سے وہ اپنے کمپیوٹر پر صرف چند کلکس میں تمام فونز ایک ساتھ چلا سکتا ہے۔

رپورٹ میں مشتبہ شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک فون کو اس عمل کے دوران ایک دن میں ایک فون چلانے کے لیے صرف 6.65 یوآن خرچ ہوتے ہیں۔