فلسطینی حامی مظاہرین نے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی پر قبضہ کر لیا

May 09, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)ہالینڈ کے دارالحکومت میں مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپ اور یونیورسٹی میں پہلے سے قائم کیمپ کو توڑنے کے ایک دن بعدگزشتہ روزفلسطینی حامی مظاہرین نے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی(یو وی اے) کی عمارت پر قبضہ کر لیا۔پولیس نے کہا کہ یو وی اے نے ان سے احتجاج کو روکنے کے لیے نہیں کہا تھا، اس کے برعکسمنگل کی صبح فسادات کی پولیس نےیو وی اے سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا اور ایک اور کیمپس میں 169افراد کو حراست میں لے لیا۔جس کے بعدیونیورسٹی نے نصف شب کوایک بیان میں کہا کہ وہ پیر سے احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ کوئی حل تلاش کرنا چاہتی ہے، ور مزید کہا کہ اس سے اس کی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچاہے۔رکاوٹوں کی وجہ سےیونیورسٹی بدھ کو کئی مقامات کو بند رکھے گی۔ طلباء اسرائیل کے ساتھ تعلیمی تعلقات کے خلاف احتجاج کیااور یونیورسٹی کے ردعمل کی مذمت کی ۔