بھارتی ایئر لائن کے عملے کی اچانک بیماری کا بتا کر چھٹی، فون بھی بند

May 09, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹاٹا گروپ کے بجٹ کیریئر ایئر انڈیا ایکسپریس کے تقریباً 300 سینئر ارکان اچانک بیماری کی وجہ بتا کر چھٹی منگل کی رات سے پروازوں کے شیڈول میں خلل کا باعث بنی ہوئی ہیں اور سب کے موبائل فونز بھی بند ہیں۔کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارے کیبن کریو نے آخری لمحات میں بیمار ہونے کی اطلاع دی ، جس کے نتیجے میں پرواز میں تاخیر یا منسوخی ہوئی، کمپنی نے مزید کہا کہ کمپنی عملے کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی 86 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔