عازمین حج کو ہر ممکن سہو لتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سیکرٹری مذہبی امور

May 09, 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر کی زیر صدارت حج آپریشن پر زوم میٹنگ منعقد کی گئی، مکہ سے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور چاروں ڈائریکٹر ز نے بریفنگ دی ۔سیکرٹری مذہبی امور نے ہدایت دی کہ عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے واضح کیا کہ حج آپریشن کے دوران کسی اہلکار کی غفلت و سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔