28 سماج دشمن گرفتار، اسلحہ منشیات، 10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

May 19, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے پانچ پستول، خنجر اور چاقو برآمد کر لیا۔ 10ملزموں سے 5کلو سے زیادہ چرس، 25لٹر اور 2بوتل شراب برآمد کرلی گئی۔ مختلف مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کرلیاگیا ۔صدر بیرونی پولیس نے موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سے چوری شدہ 4موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ ،جب کہ تھانہ وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں سے چوری شدہ 5موٹرسائیکل برآمد کئے ۔تھانہ مندرہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔دریں اثناءنشہ اب نہیں تحریک کے دوران اسلام آبا دپولیس اب تک 18کلوگرام سے زیادہ آئس،73کلوگرام ہیروئن،41کلو گرام چرس اور1792لٹر شراب برآمد کرچکی ۔ اس دوران 286منشیات فروشوں کو بھی گرفتارکیا گیا ۔