ٹینج بھاٹہ سے تاوان کیلئے اغوا ء کیا گیا شخص کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

May 09, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی ٹینج بھاٹہ سے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے سہیل علی خان کو کچے کے ڈاکوؤں نے قتل کر کے لاش نبیل کوٹ کی حدود میںپھینک دی ۔ تھانہ نبیل کو ٹ کے نائب محرر نے تھانہ آرا بازار فون کر کے اطلاع دی کہ ایک لاش ملی ہے جس کی جیب میںڈرائیورنگ لائسنس موجود ہے جس پر آغا سہیل علی خان سکنہ ٹینج بھاٹہ راولپنڈی کا نام درج ہے ۔پڑتال کر نے پر مقتول تھانہ آر ا بازار راولپنڈی کے مقدمہ کا مغوی پایا گیا ۔